کلکتہ فلائی اوور حادثہ میں پولس نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کارروائی کا عمل شروع کردیا ہے اور پولس کی ایک ٹیم تعمیراتی کمپنی کے عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کیلئے حیدر آباد روانہ ہوگئی
ہے ۔
آج این ڈی آر نے واضح کیا ہے کہ بچاؤ کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اب ملبے کے نیچے کسی کے بھی دبے ہونے کا اندیشہ نہیں ہے ۔
اب تک 25افراد کے موت کی تصدیق کی جاچکی ہے اور 70سے زاید افراد اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔